وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےوفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں پاکستان کے پاور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات کی جس میں توانائی کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔

جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان نے قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان نے گرین کلائمیٹ فنڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے امریکی کردار پر زور دیا ہے، جس کا مقصد خود کو آنے والے ماحولیاتی مشکلات کے لیے تیار کرنا ہے۔امریکی سفیر نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں امریکی کمپنیوں اور ڈی ایف سی کی دلچسپی کا اظہار کیا،

جس سے پاکستان کو اگلے 8 سے 10 سالوں میں اپنے توانائی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ دوگنا کرنے کے ہدف میں مدد ملےگی۔وفاقی وزیر توانائی نے پاکستان کے آنے والے توانائی بچت پروگرام کے کلیدی پیرامیٹرز پر روشنی ڈالی، جو مستقبل قریب میں توانائی کے تحفظ کے لیے شروع کیا جائے گا۔ وزیر نے پاکستان کے انرجی کنزرویشن کے اقدامات کے نفاذ کے لیے یو ایس ایڈکو تعاون کی دعوت دی۔ امریکی سفیر نے امریکہ میں آئندہ ہونے والے اقتصادی مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاکستان کی جانب سے مضبوط موجودگی کی درخواست کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More