پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کی سائرہ افضل تارڑ،بشریٰ انجم بٹ،ہما اخترچغتائی، مہ جبین خان عباسی، گلناز شہزادی،شمائلہ رانا،شازیہ فرید، کنول نعمان اور صائمہ زاہد منتخب قرار پائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More