پاکستان کی قندھار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پاکستان نے قندھار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے،

دہشت گردی ایک مشترکہ تشویش ہے جسے دونوں ممالک کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More