وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نواز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More