وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More