متحدہ عرب امارات،دبئی میٹرو بلیو لائن منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کی تیسری ماہی میں ہو گا

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

ابوظہبی۔22مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں’’دبئی میٹرو بلیو لائن‘‘ منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کی تیسری ماہی میں ہو گا۔ اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں متحدہ عرب امارات میں دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’’دبئی میٹرو بلیو لائن‘‘منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کی تیسری ماہی میں ہو گا۔ ٹرائل آپریشن 2027 میں کیا جائے گا جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 9 ستمبر 2029 تک عوام کےلیے کھول دیا جائے گا۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کمپنیوں کی جانب سے پیش کردہ پیشکشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اتھارٹی نے توقع ظاہر کی کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 2030 میں میٹرو سے یومیہ 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے جبکہ 2040 تک یومیہ 3 لاکھ 20 ہزار مسافر سہولت حاصل کریں گے۔ اتھارٹی نے کہا کہ یہ میٹرو 2040 تک تقریباً 10لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

دبئی میں ہونے والی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ٹرانسپورٹ کانفرنس اور نمائش میں منصوبےکی پریزیٹیشن دی گئی تھی۔ دبئی میٹرو بلیو لائن میں تین ٹرانزٹ سٹیشن شامل ہیں۔ گرین لائن پر الخور سٹیشن، سینٹر پوائنٹ سٹیشن ریڈ لائن پر اور دبئی انٹرنیشنل سٹیشن (1) اور دبئی کریک مرینا کے علاقے میں ایک سٹیشن جبکہ اوور ہیڈ سٹیشنوں کی تعداد 9 اور پانچ زیر زمین سٹیشن ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More