جاپان میں برقی گاڑیوں کے لیے نیا سبسڈی پروگرام

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

ٹوکیو۔22مارچ (اے پی پی):جاپان ملک میں خریدی جانے والی برقی گاڑیوں پر سبسڈی کے نئے پروگرام کا اجرا کرے گا۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے ،کے مطابق جاپان ملک میں خریدی جانے والی برقی گاڑیوں پر سبسڈی کے نئے پروگرام کے تحت وزارت ٹرانسپورٹ بعد از فروخت خدمات، نئے فاسٹ چارجنگ کے مقامات کی تعداد اور برقی گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے دیگر کوششوں کا بھی جائزہ لے گی۔اعانتوں کی نئی سطحوں کا اطلاق مشترکہ طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر بھی ہو گا جبکہ مشترکہ طور پر تیار کردہ ’’سُوبارو‘‘ ورژن کا انتخاب کرنے والے کو 4ہزار 3 سو ڈالر ملیں گے۔نسان اور مٹسوبِشی کی تیار کردہ ’’کے کلاس‘‘ نامی ہلکی گاڑیوں کے خریداروں کو تقریباً 3 ہزار 6سو ڈالر کی بچت ہو گی،تاہم چین کے ’’بی وائی ڈی‘‘ کی کچھ ایس یو وی گاڑیوں پر سبسڈی تقریباً 3 ہزار 3 سو ڈالر تک کم کرکے صرف 2 ہزار 3 سو ڈالر کر دی جائے گی۔یہ اقدام اِن گاڑیوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔فی الحال اعانتی رقم کا فیصلہ ہر ماڈل کی خصوصیات، مثلاً ایک بار چارجنگ سے فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت وغیرہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More