سعودی وزیر خارجہ کا غیرملکی سفارتکاروں کے لیے سالانہ افطارڈنر کا اہتمام

اے پی پی  |  Mar 22, 2024

ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے دارالحکومت ریاض میں غیرملکی سفارتکاروں کے لیے سالانہ افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطا بق وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر میں شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئےمختلف ممالک کے سفارتکار اور وزارت کے اعلی عہدیداروں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب وزیر خارجہ انجینئرولید بن عبدالکریم الخریجی سمیت معاون وزیر خارجہ برائے آپریشنل امورعبدالھادی المنصوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سفارتکاروں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More