وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سیّد محسن رضا نقوی کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ، انسداد منشیات و چیئر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ سیّد محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اورملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کو دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور ملکی سکیورٹی اور مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایف آئی اے اور نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کی مجوزہ اصلاحات اور ری سٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More