چین کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی مذمت، قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

بیجنگ۔21مارچ (اے پی پی):چین نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر دہشت حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حملے میں پاکستانی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی خواہ وہ کسی بھی صورت میں ہو ، اس کے خلاف ہے اور پاکستان میں قومی ترقی اور سماجی استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More