یونیسیف کا کمبوڈیا کے نوجوانوں کو آن لائن جنسی استحصال سے بچانے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

نوم پنہ ۔21مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کمبوڈیا کے نوجوانوں کو آن لائن جنسی استحصال سے بچانے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کردیا ۔شنہوا کے مطابق یونیسیف کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم کمبوڈیا کی سماجی امور، سابق فوجیوں اور نوجوانوں کی بحالی کی وزارت کے تعاون سے کی گئی ہے ۔

یونیسیف نے 2022 کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ کمبوڈیا میں 12 سے 17 سال کی عمر کے 11 فیصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کو گزشتہ سال آن لائن جنسی استحصال اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 60ہزار بچوں کو جنسی سرگرمیوں میں بلیک میل کیا گیا، ان کی رضامندی کے بغیر غیر اخلاقی تصاویر شیئر کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 فیصد بچوں کو جنسی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہو گئےجبکہ 9 فیصد نے اپنی ذاتی تصاویر شیئر کرنے کے لیے دباؤ محسوس کیا۔یونیسیف کمبوڈیا کے نمائندے ول پارکس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہانی سناکر اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا سکتے ہیں اور انہیں نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم چار مختصر ویڈیوز کی ایک سیریز کے گرد گھومتی ہے جس میں دو نوعمروں کو دکھایا گیا ہے جو آن لائن جنسی استحصال سے نمٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ ویڈیوز جنسی تشدد کی صورت حال کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز کا مظاہرہ کرتی ہیں جن میں سوشل میڈیا میں دوستوں کی درخواستوں کو احتیاط کے ساتھ قبول کرنا، حدود کا تعین کرنااور ضرورت پڑنے پر مدد طلب کرنا شامل ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس مہم کے ذریعے یونیسیف آئندہ 3ماہ میں 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور والدین تک پہنچنے کی توقع رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More