لاطینی ممالک نے اقوام متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کر دیا

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

اقوا م متحدہ ۔21مارچ (اے پی پی):لاطینی امریکا اور کریبیئن ممالک کی تنظیم سیلاک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا اعلان کرے۔

ٹی آرٹی کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کو ارسال کردہ ایک خط میں سیلاک نے مطالبہ کیاہے کہ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بھی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں پورے حقوق اور ذمے داریاں دی جائیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ سیلاک کے 23 رکنی ممالک کا یہ متفقہ مطالبہ ہے جبکہ فلسطین کی مکمل رکنیت کےلیے رائے دہی بھی کروائی جائے۔ علاوہ ازیں خط میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی فوری ترسیل کا بندو بست کیا جائے۔

دوسری جانب کولومبیا کے صدر گستاوو پیترو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں سیلاک کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More