آسٹریلیا کی آزادانہ پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،چین

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

بیجنگ۔21مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہےکہ وہ آسٹریلیا کی آزادانہ پالیسیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق بیجنگ میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم پال کیٹنگ سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک آسٹریلیا کو خوش آمدید کہتا ہے جو امریکہ کا اتحادی اور چین کا بھی شراکت دار ہے ،

اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے بنیادی مفادات کی بنیاد پر آزادانہ طور پر پالیسیاں بنانے والا ایک خودمختار ملک ہے۔پال کیٹنگ نے کہا کہ چین ترقی کے وسیع امکانات کے ساتھ ایک بہت بڑی معیشت ہے جس سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ، یہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More