فرانس کی یوکرین میں2 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کی خبروں کی تردید

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

ییرس ۔21مارچ (اے پی پی):فرانس نےیوکرین میں2 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع سے روسی فارن انٹیلیجنس ایجنسی کے صدر سرگئی نارشکین کی طرف سے دو ہزار فرانسیسی فوجیوں کی یوکرین میں تعیناتی کے بارے میں استفسار کیا گیا جس پر ایک تحریری جواب میں کہا گیا کہ روس غلط بیانی سے کام لے ر ہا ہے اور ان خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو اس طرح کی غیر مصدقہ خبروں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ واضح رہےسرگئی نارشکین نے دعویٰ کیا تھا کہ فرانس 2000 فوجیوں کا دستہ یوکرین بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More