آرامکو کی گیس پیداوار 2030 تک 60 فیصد بڑھ جائے گی، اشرف الغزاوی

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

ریاض ۔21مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کمپنی آرامکو میں سٹریٹجک امور اور ادارہ جاتی ترقی کے ایگزیکٹو نائب صدر اشرف الغزاوی نے کہا ہے کہ کمپنی کی گیس کی پیداوار 2030 تک 60 فیصد بڑھ جائے گی۔

سعودی نیوز ایجنسی کےمطابق آرامکو میں سٹریٹجک امور اور ادارہ جاتی ترقی کے ایگزیکٹو نائب صدر نے ’’سیرا ویک‘‘ انرجی کانفرنس میں کہاکہ آرامکو نے حال ہی میں تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبوں کو روک دیا ہے اور مملکت میں غیر روایتی گیس فیلڈز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک مائع قدرتی گیس کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے پیر کو ہیوسٹن میں ’’سیرا ویک‘‘ توانائی کانفرنس کے دوران امین ناصر نے اس بات کو تسلیم کرنے پر بھی زور دیا کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع جلد ہی اور 2030 تک بھی تیل اور گیس کی طلب کی جگہ نہیں لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More