سعودی عرب ، مسجد نبوی اور مسجد قبا کے زائرین کےلیے مدینہ بس سروس کی سہولت

اے پی پی  |  Mar 21, 2024

مدینہ منورہ۔21مارچ (اے پی پی):سعودی عرب مسجد نبوی اور مسجد قبا کے زائرین کےلیے ’مدینہ بس‘ سروس کی سہولت فراہم کر رہاہے۔ایس پی اے کے مطابق مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں’مدینہ بس‘ منصوبہ مسجد نبوی اور مسجد قبا تک زائرین مسجد اور رہائشیوں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

مدینہ بس سروس دوپہر تین بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہتی ہے۔مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے یہ بس سروس سات مختلف سٹیشنوں کے لیے ہے۔ اس میں سپورٹس سٹیڈیم، وردۃ المدینہ، سید الشھداء، جامعہ الاسلامیہ، حی الخالدیہ، حی شطیہ اور بنی حارثہ شامل ہیں جبکہ العالیہ مول میں پارکنگ کی جگہ مختص ہے۔

مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے لنک جاری کیا ہے جس کے ذریعے وہ بس کے نمبر اور اپنے سٹاپ کو دیکھتے ہوئے سفر کے آغاز یا اختتام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔مدینہ بس پروجیکٹ کا ایک اہم مقصد رمضان میں رہائشیوں اور زائرین کو سڑکوں پر گاڑیوں کے اژدحام اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں اور گرمی سے بچانا۔ راحت و آرام کے ساتھ مسجد نبوی اور مسجد قبا تک پہنچانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More