علی امین گنڈاپور سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اردو نیوز  |  Mar 19, 2024

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعے کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دی۔

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔

ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

 وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈاپور، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔

ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کیا گیا۔

ملزمان پر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس سٹیشن، 15 آفسز اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More