افغانستان میں مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم، 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی

اردو نیوز  |  Mar 18, 2024

صوبائی محکمہ ٹریفک کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اتوار کی صبح صوبہ ہلمند کے ضلع گیرشک میں جنوبی قندھار اور مغربی ہرات کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

ہلمند کے ایک ٹریفک اہلکار قدرت اللہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک موٹر سائیکل کے مسافر بس سے ٹکرانے اور پھر سڑک کے مخالف جانب ایک ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہلمند پولیس کے سربراہ کے ترجمان عزت اللہ حقانی نے بتایا کہ 38 زخمیوں میں سے 11 افراد شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جو سڑکوں کی خستہ حال حالت اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

دسمبر 2022 میں سالنگ پاس میں میں ایک آئل ٹینکر الٹنے سے 31 افراد ہلاک اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More