اردو نیوز | Mar 14, 2024
کوئٹہ کے قریب باپ، بیٹا اور بیٹی ایکدوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم میں پندرہ سالہ محمد عالم ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔
14 سالہ بہن رحیمہ بی بی اور ان کے والد 38 سالہ محمد حسن اسے بچانے کے لیے ڈیم میں اترے تو وہ دونوں بھی ڈوب گئے۔ اس طرح تینوں کی موت ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ تینوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More