نااہلی کی درخواست، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں طلب

اردو نیوز  |  Mar 12, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے اور الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس محمد کفیل نامی شخص کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ محمد کفیل نے علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ’ڈی آئی خان کے مختلف مواضعات میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام منتقل کی گئی جبکہ مذکورہ اراضی کا اصل مالک آصف خان نامی شخص تھا۔‘

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’علی امین گنڈاپورنے 2020 کے گوشواروں میں مذکورہ اراضی کی فروخت سے حاصل رقم سے گاڑی کی خریداری ظاہر کی۔‘

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اراضی کی فروخت اور گوشواروں کا معاملہ میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈی آئی خان 26 مارچ سے پہلے رپورٹ جمع کرائیں۔‘

علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 26 مارچ کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More