صدر زرداری کا آصفہ بھٹو زرداری کو ’خاتون اول‘ بنانے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Mar 11, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو ’خاتون اول‘ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائے گا۔

گوکہ اس کا اعلان باضابطہ طور پر ایوان صدر سے ابھی تک نہیں کیا گیا ہے تاہم صدر مملکت کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔

بختاور زرداری نے ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ ’صدر آصف علی زرداری کے ساتھ تمام عدالتی پیشیوں میں جانے سے لے کر ان کو جیل سے رہا کرانے کے لیے لڑنے تک، اب آصفہ بھٹو ان کے ساتھ بطور خاتون اول ہوں گی۔‘   

رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈیکلیئر کریں گے۔

صدر کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

خیال رہے آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی دوسری خاتون  اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

اس سے قبل صدر ایوب خان کے دور میں ان کی بیٹی نسیمہ اورنگزیب خاتون اول رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More