سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل پیر کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت میں منگل کو پہلا روزہ متوقع ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج اور پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پیر پیر کو پشاور میں ہو گا۔

سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

سعودی ادارہ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج اتوارکو چاند کا مشاہدہ ممکن ہو گا۔ گیارہ مارچ کو روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند کو تلاش کریں اور اس کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں درج کرائیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات ، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل پیر کو روزہ ہونے کا امکان ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More