ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

ہم نیوز  |  Mar 08, 2024

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر مواد شیئر کرکے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پریکم رمضان سے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں مزید 30روپے فی کلو کمی

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب کانٹینٹ کریئیٹرز ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے۔

کمپنی کے مطابق ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے مواد تخلیق کاروں کو چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا، جس میں سے سب سے اہم بات اصلی مواد ہونا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسی طرح پیسے کمانے کے لیے ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیجمنٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، یعنی جو مواد تخلیق کار مذکورہ چاروں شعبوں پر پورا اتریں گے، وہ جلد ہی ٹک ٹاک سے پیسے کمانا شروع ہوجائیں گے۔

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کے تحت کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جب کہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے۔

وفاقی وزراء کی حلف برداری3روز کیلئے موخر

کمپنی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More