امریکہ میں ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل منظور

ہم نیوز  |  Mar 08, 2024

واشنگٹن: امریکی ہاؤس کمیٹی نے ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہاؤس کمیٹی میں پیش کردہ ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل کی حمایت میں 50 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک سے علیحدگی کے لیے 6 ماہ کی مہلت دے دی گئی اور ٹک ٹاک سے الگ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل سال 2022 میں امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ ٹاک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت کے درمیان تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ

امریکی سینیٹ نے سیکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چینی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک اور اضافہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More