ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی، مفتاح اسماعیل کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Mar 06, 2024

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی۔عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہدخاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اورراہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم کیوایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہےایم کیوایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی6،7 نشستیں ملنےوالی تھیں، ایم کیوایم کےساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوااس بارسود سمیت واپس لیا ہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہترہیں،مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ہے،م مجھے یقین نہیں ہےکہ حکومت 5سال پورے کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More