ہم نیوز | Mar 06, 2024
لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وین ڈر ڈسن آج ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن میں اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔وہ میچ کے فوری بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔
ساوتھ افریقی کھلاڑی رسی وین ڈر ڈسن آٹھ میچز کے لیے دستیاب تھے۔
انہوں نے چھ میچز میں تین سو رنز پچہتر کی اوسط سے بنائے ،رسی وین ڈر ڈسن نے پشاور زلمی کے خلاف ایک سو چار رنز ناٹ آؤٹ کی یادگار اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ لاہورقلندرز کا ایک میچ واش آؤٹ ہو گیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More