ملک بھر میں فیس بک کی سروس ڈائون

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

ملک بھر میں ایکس کے بعد سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی سروسز بھی ڈاؤن ہوگئی ہیں۔

صارفین کے فیس بک اکاؤنٹ آٹو لاگ آؤٹ ہو گئے،ملک بھر میں فیس بک سروسز ڈاؤن ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہ ہو سکیں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز صارفین وی پی این سے استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی بندش پر 15 روز سے ڈاؤن سروسز پر تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More