کِیا نے اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کر دی

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

کِیا گاڑیاں بنانے والی لکی موٹر کمپنی نے کِیا اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی۔

گزشتہ روز سے نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے، کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپورٹیج الفا کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمتوں میں تین لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

اسپورٹیج الفا کی نئی قیمت اب 73 لاکھ روپے، ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے، اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی نئی قیمت 90 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More