برطانیہ کا پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا کے انتہا پسندوں پر مزید پابندیوں کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

لندن: برطانیہ نے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے انتہا پسندوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خطرناک انتہاپسندوں کی شناخت کے بعد ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی کابینہ کے پاس یہ بھی اختیار ہے کہ وہ عوامی بہبود کے منافی افراد کا ملک میں داخلہ روک سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹی: جیل پر حملہ، 4 ہزار قیدی فرار

برطانوی وزرا کا یہ اختیار ایسے افراد کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وارننگ لسٹ میں ایسے افراد کے نام بھی شامل کیے جا سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دباؤ کا استعمال کرتے ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More