مسقط کتب میلہ ، سعودی عرب نے قرآن کے 10 نسخے تقسیم کر دیئے

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مسقط میں منعقدہ عالمی کتب میلے میں شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے تیار کردہ 10 ہزار قرآن کریم کے نسخے تقسیم کیے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان کے دار الحکومت مسقط میں گزشتہ ماہ کے آخر میں عالمی کتب میلے کے 28 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا گیا جو دو ہفتے جاری رہا۔

بغیر اجازت حج پر تارکین وطن کو 6 ماہ قید ،50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا ، سعودی وزارت حج

کتب میلے میں سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و الارشاد کی جانب سے بھی خصوصی سٹال لگایا گیا جس میں شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے تیار کردہ 10 ہزار قرآن کریم کے نسخے تقسیم کیے گئے۔

میلے میں قرآن کریم کے 77 زبانوں میں ترجمہ شدہ نسخے رکھے گئے تھے۔ وزارت کے سٹال پر مدینہ منورہ پرنٹنگ پریس کے حوالے سے بھی زائرین کو کافی تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی جس میں انہیں قرآن کریم کی طباعت اور ترجمہ کے مراحل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

رمضان المبارک ، سعودی عرب نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیدیا

سٹال پر آنے والوں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج و عمرہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو درست طریقے سے حج و عمرہ کے ارکان کے بارے میں مطلع کرنا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More