اسرائیلی بمباری، اپنے ہی 7 یرغمالی مارے دیئے

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں بمباری کے دوران اپنے ہی 7 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کر کے اپنے ہی مزید 7 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد اسرائیلی یرغمالی مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور وحشیانہ بمباری میں مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ رفح کے اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ حملے، کولمبیا نے اسرائیل سے خریداری روک دی

فلسطین کے علاقے دیر البلاح اور جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 17 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے خان یونس میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More