سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہونے سے سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے تولہ ہو گیا۔

ہنڈائی نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 متعارف کرا دی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہوا۔

دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 36 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More