پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ہم نیوز  |  Mar 01, 2024

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی۔

چیئرمین شپ کیلئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر درخواستگزار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواستگزارنوید انجم خان نے موقف اختیارکیا کہ بطورپی ٹی آئی ورکرچیئرمین شپ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

میرے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کرمستردکردیئے،پی ٹی آئی آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ بطورچیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول موخرکیاجائے،بطور پی ٹی آئی ورکر الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا ہوں کہ میری اپیل کو سنے۔3 مارچ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More