ایف بی آر نے ٹیکس ہدف حاصل کر لیا

ہم نیوز  |  Mar 01, 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ایف بی آر نے 5 ہزار 831 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ جولائی سے فروری تک ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے مقرر تھا۔

مالی سال کے 8 ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں30 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 4روپے 13 پیسے مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More