شائقین کو نامناسب اشارے، رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی اور جرمانہ

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

پُرتگال اور سعودی لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر نامناسب اشارے کرنے پر 2 میچوں کی پابندی لگادی۔

اسپورٹس س متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘گول’ کے مطابق رونالڈو پر سعودی فٹبال لیگ کے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی لیگ میں الشباب اور النصر میچ کے دوران شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر رونالڈو غصے میں آگئے۔ النصر کی طرف سے گول کرنے کے بعد انہوں نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے۔

رونالڈو نزاریو کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کی جس کے بعد رونالڈو پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More