متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

جمعرات کو کئی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

دبئی، شارجہ، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو بھی مشرقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More