پیرس اولمپکس، حساس سیکیورٹی پلان چوری ہو گیا

ہم نیوز  |  Feb 29, 2024

پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں رواں برس ہونے والے اولمپکس ایونٹ کا حساس سیکیورٹی پلان چوری ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس اولمپکس موسم گرما کے لیے شیڈول کیا گیا ہے اور کھیلوں کے دوران میونسپل پولیس کے 2 ہزار ارکان کو تعینات کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ 26 جولائی سے شروع ہونے والے اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 35 ہزار سیکیورٹی فورسز روزانہ ڈیوٹی پر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت ’پیرس‘ کے گارے ڈو نورڈ اسٹیشن پر ایک ٹرین سے کمپیوٹر اور 2 پرائیویٹ میموری یونٹس پر مشتمل بیگ چوری ہونے کے بعد فرانس میں پولیس کی خدمات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

پولیس نے اطلاع دی کہ چوری ہونے والا بیگ پیرس سٹی کونسل کے ایک انجینیر کا تھا اور اس نے دیئے گئے بیان میں حساس معلومات کی چوری کی رپورٹ کی تصددیق کی ہے۔ بیگ کو انجینیر کی سیٹ کے اوپر سامان والے ڈبے میں رکھا گیا تھا تاہم ٹرین کی تاخیر کی وجہ سےانہیں ٹرین بدلنا پڑی مگر سامان رہ گیا۔

انجینیر نے بتایا کہ اس کے کمپیوٹر اور 2 میموری یونٹس میں حساس ڈیٹا موجود ہے اور اس میں میونسپل پولیس کے اولمپک گیمز کی سیکیورٹی کا پلان بھی موجود ہے۔ علاقائی ٹرانسپورٹ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More