وزیراعلیٰ مریم نواز کا محمد عامر کو فون، ملتان اسٹیڈیم واقعے پر نوٹس

ہم نیوز  |  Feb 28, 2024

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر سے رابطہ، ملتان اسٹیڈیم واقعے پر نوٹس لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں محمد عامر نے مریم نواز کی طرف سے موصول ہونے والی کال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے پر مریم نواز نے نوٹس لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘میں مریم نواز کی کاوش کو سراہتا ہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔’

I am highly grateful for the chief minister's @MaryamNSharif attention to my matter and for taking out the precious time to call me. All misunderstanding has been cleared by Deputy Commissioner Multan himself , I sincerely appreciate it and extend my best wishes to you as you…

— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 27, 2024

 

خیال رہے کہ محمد عامر نے اس سے قبل ایکس پر ہی اپنی پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران مبینہ طور پر اپنی فیملی سے بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More