لاہور قلندرز کو ایک اور شکست، ایونٹ میں سفر تقریباً تمام

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دیدی۔

سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 215 رنز کا ہدف دیا جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،صاحبزادہ فرحان31اوروینڈر ڈوسن30رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخرزمان23،سکندررضا17اورکامران غلام نے12رنز بنائے،شاہین شاہ آفریدی9 اورسلمان فیاض 8رنز بنا سکے،ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے شاندار بالنگ کی اور 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،فیصل اکرم2،آفتاب ابراہیم اورخوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار

قبل ازیں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 215رنز کا ہدف دیا،عثمان خان 55گیندوں پر96رنز بنا کر آوٹ ہوئے،افتخار احمد اورریزا ہینڈرکس نے40،40رنز کی اننگز کھیلی۔طیب طاہر21 اورخوشدل شاہ نے 3 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں ،کارلوس بریتھ ویٹ ا ور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنےکی تردید

ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے ، تمام 6 میچز ہارنےکے بعد لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے اور بظاہر شاہین الیون کی ایونٹ میں واپسی مشکل نظر آرہی ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More