چینی سیاحوں کا سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

چینی سیاحوں کی سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کی جاری رپورٹ ”ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر 2023“کے حوالے سے بتایا کہ 2023 میں مشرق وسطیٰ کے خطے کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 86.3 ملین تک پہنچ گئی جو 2019 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں پاکستانی ملبوسات کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

متعدد ٹریول پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2023 میں چینی سیاحوں کی سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

چینی سیاحوں کے لیے متحدہ عرب امارات اور مراکش جیسے سیاحتی مقامات کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بھی چینی سیاحوں کے لیے مقبول مقامات بن گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More