ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر مزید 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 63 ہزار کی حد بحال

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، پا کستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63 ہزار447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More