نئی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ

ہم نیوز  |  Feb 27, 2024

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک ایران گیس منصوبے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ میتھیو ملر نے بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر تشدد کی رپورٹس پر تبصرے سے بھی گریز کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More