خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا ہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پرپاپندی عائد کی جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے طلبہ کی پڑھائی پرمنفی اثرپڑتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی لگائی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی میں عملہ لینڈلائن یا اسکول ہیڈ کے موبائل فون سے رابطہ کرے، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنےموبائل فون استعمال کرسکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کیلئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینالازمی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More