جاوید آفریدی کا بابراعظم کو ایم جی ایسنس دینے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابراعظم کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کے لیے ایم جی ایسنس کا تحفہ،بابر اعظم پہلے شخص ہوں گے جو پاکستان میں بنی گاڑی ڈرائیو کریں گے۔

خیال رہے کہ بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے 63 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More