پشاور زلمی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

پی ایس ایل 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دیدیا۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ، پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی وہ 111 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

صائم ایوب نے 38، پائول والٹر 19 اورآصف علی نے 17 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نسیم شاہ اور آغا سلمان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پوائٹنس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More