گاڑیو ں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں 25.6فیصد کمی

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 25.6فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سعودی عرب، غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف

سٹیٹ بینک کی جانب سے  جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 25.6 فیصد کم ہے۔

دسمبر 2022 میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 337 ارب روپے تھا۔

کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

نومبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو دسمبر میں کم ہو کر 251 ارب روپے ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More