گاڑی کو آنکھ کے اشارے سے اسٹارٹ کرنے اور چلانے کا کامیاب تجربہ

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

معروف چینی کمپنی آنر نے آنکھ کے اشارے سے گاڑی اسٹارٹ کرنے اور چلنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آنر نے اسپین میں موبائل کی اسکرین پر آنکھ کے اشارے سے گاڑی خود اسٹارٹ ہونے اور چلنے کی نمائش کی۔

آنر (HONOR) ان طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے کہ کس طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس آئی ٹریکنگ (AI eye tracking) کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یعنی اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت کے تحت آنکھ کا اشارہ سمجھ سکتا ہے، اور اب حال ہی میں کمپنی نے اسپین میں اس کا تجربہ بھی کیا جو کامیاب رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کی آنکھ کے اشا رے سے گاڑی واپس پیچھے بھی آسکتی ہے۔اس مقصد کے لیے آنر کا Magic 6 Pro اسمارٹ فون استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More