سعودی عرب، غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

سعودی عرب نے غیر ملکی گھریلوملازمین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرادیئے ہیں۔

کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے اس حوالے سے اپنے شہریوں کےلیے نئی ہدایات جاری کی ہیں کہ گھریلو ملازم کو ملازمت دینے کے لیے کسی غیر شادی شدہ شخص کی عمر کم از کم 24 سال ہونی چاہیے، جبکہ گھر یلو ملازم کے لیے ویزا جاری کرنے کے لیے اس کی اہلیت کی تصدیق اس عمل کے حصے کے طور پر کی جائے گی۔

آجر کو وزارت انسانی وسائل کے ذریعے گھریلو ملازم کے پیشے اور قومیت کا انتخاب کرنے اور بھرتی کے دفتر کی وضاحت کرنے والی متعلقہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہوگی ۔

ناموربھارتی غزل گائیک پنکج اداس چل بسے

قواعد وضوابط آجر کو گھر یلو ملازم کا پاسپورٹ ، دیگر ذاتی دستاویزات یا سامان روکنے سے منع کرتےہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مملکت میں گھریلو ملازمین میں گھریلو ملازمہ، ڈرائیور کلینر، باور چی، گارڈ ، کسان ،لیوان نرسیں، ٹیوٹر اورآیا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More