انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اعظم خان

ہم نیوز  |  Feb 26, 2024

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاور ہٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ ایک پلئیر کے دو تین میچ فلاپ ہوجائیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سفارشی ہے۔یہ تمام چیزیں ہمارے کلچر میں ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔ میں ہر ایک کا منہ بند کراسکتا۔

اعظم خان نے کہا کہ بلے سے پرفارم کریں گے تو فینز بھی آپ کو دیکھیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں پرفارم کرکے اس لیول تک پہنچا تھا۔

مزید بولے کہ انٹرنیشنل سرکٹ میں پرفارم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ کوشش کرونگا کہ اگر آئندہ مستقبل میں مواقع ملے تو اس کا فائدہ اٹھاوں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کوچز زیادہ خامیاں نہیں نکالتے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوکل کوچز خامیاں زیادہ نکالتے ہیں۔ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کا مطلب ہے کہ آپ اس قدر اچھے ہیں کہ آپ ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمی ہر کسی میں ہوتی ہے اور کھلاڑی غلطی بھی کرتے ہیں۔ہمارے ہاں بدقسمتی لوگ اپنے ہی پلئیر کو گرا دیتے ہیں۔پلئیر اپنا اعتماد کھو بیٹھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More