لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں، عامر

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق سوال پر وضاحت دے دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا ذہن اس طرف نہیں ہے ۔اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔

شاہ آفریدی کی کم رفتار کے بالنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔

لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر پر عامر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور ان کی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More